وقت پر ویکسینز لگوائیں

اپنے بچے کو بہترین تحفظ دلائیں!

ویکسینز مفت اور محفوظ ہیں اور ان کا اثر تب بہترین ہوتا ہے جب یہ نیو ساؤتھ ویلز امیونائزیشن شیڈول کے مطابق وقت پر لگوائی جائیں۔ بچوں کو لگنے والی ہر ویکسین کا وقت بڑی احتیاط سےچنا گیا ہے تاکہ بچوں کو کم سے کم عمر میں بہترین تحفظ مل سکے۔

Last updated: 11 March 2025

​ċċċ


 

ویکسینز کیوں لگوائی جائیں؟​

پ کے بچے کی ویکسینیشن:

اسے خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے

معاشرے میں دوسرے لوگوں کو بھی محفوظ رکھتی ہے

مضر بیماریوں کے کنٹرول میں مدد دیتی ہے

چائلڈ کیئر اور سکول میں داخلے کے لیے لازمی ہے

آپ کو فیملی اسسٹنس کی رقوم لینے کا اہل بناتی ہے۔

ویکسینز کب لگوائی جائیں؟​​

آپ کے بچے کو ان عمروں میں ویکسینز لگنی چاہیئں:

  • ​پیدائش پر
  • 6 ہفتے
  • 4 مہینے
  • 6 مہینے
  • 12 مہینے
  • 18 مہینے
  • 4 سال۔

نیو ساؤتھ ویلز امیونائزیشن شیڈول میں دیکھیں کہ آپ کے بچے کی اگلی ویکسینیشن کب ہونی چاہیے۔

​نیچے دیا گیا QR کوڈ سکین کریں یا یہ ویب سائیٹ دیکھیں: health.nsw.gov.au/vaccinate

​کیا آپ جانتے ہیں؟

نیو ساؤتھ ویلز میں 94٪ سے زیادہ بچوں کی امیونائزیشن مکمل ہے!​​

دیر نہ کریں!​​

چاہے آپ کے بچے کا ناک بہتا ہو یا اسے ہلکا زکام ہو، اس سے عام طور پر ویکسینیشن میں رکاوٹ نہیں پڑتی۔ اپنے

ڈاکٹر یا نرس سے بات کریں تاکہ آپ کے بچے کو شیڈول کے مطابق ویکسینز لگتی رہیں۔

ویکسینیشن کے بعد​​ ​

ویکسینز محفوظ ہیں لیکن کبھی کبھار انجیکشن لگنے کی جگہ پر سرخی یا سوجن ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو فکر ہو تو

براہ مہربانی اپنے ڈاکٹر یا نرس سے بات کریں۔

بچوں کے لیے انفلوئنزا (فلو) ویکسین​

6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے بچوں کے لیے فلو ویکسین مفت ہے۔ یہ شدید فلو سے بچاتی ہے اور ہر سال نئی ویکسین

لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا نرس سے فلو ویکسین کے بارے میں پوچھیں۔

ایک ساتھ کئی ویکسینز لگوانا​

بچوں کو ایک ساتھ کئی ویکسینز بحفاظت لگائی جا سکتی ہیں لہذا انہیں بار بار اپائنٹمنٹ پر آئے بغیر ہی تحفظ مل جاتا

ہے۔ اپنے ڈاکٹر یا نرس سے پوچھیں کہ کونسی ویکسینز اکٹھی لگائی جا سکتی ہیں۔

امیونائزیشن ریکارڈز سنبھال کر رکھیں​

آپ کو چائلڈ کیئر، پری سکول اور سکول میں داخلے کے لیے ان امیونائزیشن ریکارڈز کی ضرورت پڑے گی۔ آپ اس

طرح اپنے بچے کے ریکارڈز کسی بھی وقت حاصل کر سکتے ہیں:

آن لائن: my.gov.au ​پر اپنے میڈی کیئر اکاؤنٹ کے ذریعے​​

ایپ: میڈی کیئر ایکسپریس پلس ایپ استعمال کریں

فون: 1800 653 809 پر AIR انکوائریز لائن کو کال کریں۔

ویکسینیز کہاں سے لگوائی جائیں؟​​

ویکسیینز یہاں سے لگوائی جا سکتی ہیں:

جی پی کلینک

ایبوریجنل میڈیکل سروسز

کچھ لوکل کاؤنسلز

کچھ کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز

کیا آپ کو کوئی سروس تلاش کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے؟ 1300 066 055 پر اپنے مقامی  Public Health

 (پبلک ہیلتھ یونٹ)کو کال کریں۔​UԾ


Current as at: Tuesday 11 March 2025
Contact page owner: Immunisation